ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے بتایا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں ملک کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ تقریباً 270 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔ فاطمہ مہاجرانی نے واضح کیا کہ یہ تخمینہ براہ راست اور بلواسطہ طور پر پہنچنے والے مجموعی نقصان کا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی سے گفتگو میں انھوں نے کہا: ’ایک اہم معاملہ، جس پر ہماری مذاکراتی ٹیم کام کر رہی ہے، اور جسے اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کے دوران بھی اٹھایا گیا، وہ جنگ کے دوران پہنچائے گئے نقصان کے ازالے کا ہے۔‘ جنگ کے دوران پہنچائے گئے نقصان کا ازالہ امریکہ کے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی 10 ایرانی شرائط میں شامل تھا۔ اسی دوران اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام خط میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام خط میں جنگ کے دوران ایران کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق، اس خط میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے انتونیو گوتریس کو لکھا: ’یہ پانچ ممالک ایران سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔‘ خط میں کہا گیا کہ اس طرز عمل کے نتیجے میں ان ممالک کی بین الاقوامی ذمہ داری ہے کہ ایران کو پہنچنے والے تمام مادی اور اخلاقی نقصان کا مکمل ازالہ کریں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی