بحرین کو جنگ کے دوران اب تک کے بدترین حملوں میں سے ایک کا سامنا کرنا پڑا ہے، جب ایک ایرانی میزائل نے جزیرے کے مغربی حصے میں واقع ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ بحرین کے مطابق حملا بیس پر ہونے والے حملے میں ایک اماراتی فوجی کنٹریکٹر (جو مراکش کا شہری تھا) ہلاک ہوا اور درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔ تمام زخمی افراد بحرینی یا اماراتی فوجی اہلکار ہیں۔ ایک سینئر خلیجی عہدیدار نے اس حملے کو ’خطرناک‘ قرار دیا۔ انھوں نے مزید کہا: ’ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے، خلیج، برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ ہماری شراکت مزید مضبوط ہوئی ہے۔‘ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا ہیڈکوارٹر موجود ہے، لیکن جنگ شروع ہونے سے چند روز قبل اس اڈے کو خالی کر دیا گیا تھا اور جہاز سمندر میں پھیل گئے تھے۔ یہ جزیرہ نما ملک، جسے ایران اکثر اپنا ’گمشدہ صوبہ‘ قرار دیتا رہا ہے، خلیجی عرب ریاستوں میں سے شاید تہران کے ساتھ سب سے خراب تعلقات رکھتا ہے۔ بحرین کو ایران کی جانب سے ہر رات ڈرون اور میزائل حملوں کا سامنا رہتا ہے، جن میں سے بڑی تعداد کو روک لیا جاتا ہے۔ دیگر حملوں میں تیل کے ذخائر کے ٹینک، ایئرپورٹ اور ایک رہائشی عمارت بھی نشانہ بن چکے ہیں۔ بحرین میں شیعہ آبادی بڑی تعداد میں موجود ہے، جن میں سے کچھ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایران کی اسلامی جمہوریہ سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ بحرین واحد خلیجی عرب ریاست ہے جو بین الاقوامی میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں دیتی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ