پاکستان میں امریکہ اور تہران کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایران کے ساتھ جنگ کی تیز رفتار واپسی کے امکان کے پیش نظر اسرائیلی چیف آف سٹاف ایال زامیر نے فوج کو جنگی تیاریوں کی سطح غیر معمولی حد تک بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ "یدیعوت احرونوت ‘‘ کے فوجی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج ایک منظم جنگی تیاری کے فارمولے میں داخل ہو گئی ہے جو ایرانی سرزمین کے اندر پچھلے آپریشنز سے پہلے والی صورتحال کے مماثل ہے۔ اس میں تمام منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے عمل کو تیز کرنا، مختلف یونٹوں میں تیاری کی سطح کو بڑھانا اور جوابی کارروائی کے وقت کو کم کرنا شامل ہے۔ تیاری کی سطح بڑھانے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی انٹیلی جنس ادارہ ایران کے اندر اہداف کی فہرست کو ترتیب دینے اور اپ ڈیٹ کرنے کے عمل کو تیز کر رہا ہے۔ اس میں اہم فوجی اہداف، خاص طور پر میزائل سسٹم اور لانچ پیڈز کے ساتھ ساتھ ان صلاحیتوں کو سپورٹ کرنے والے انفراسٹرکچر پر واضح توجہ دی جا رہی ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اس تیز رفتار اپ ڈیٹ کا مقصد اعلیٰ آپریشنل لچک فراہم کرنا ہے تاکہ سیاسی فیصلے کے فوراً بعد فوج بغیر کسی طویل تیاری کے درست اور تیز رفتار حملے کر سکے۔ فضائیہ بھی آپریشنز ڈویژن کے تعاون سے حملے کے نئے منصوبے تیار کر رہی ہے جن میں بڑے پیمانے پر حملے شامل ہیں۔ ان میں طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت، اعلیٰ درستی اور تسلسل کو یکجا کیا گیا ہے تاکہ ایرانی سرزمین کی گہرائی میں پیچیدہ آپریشن کیے جا سکیں۔ اخبار کے مطابق ان تیاریوں میں ابتدائی حملے سمیت جنگ شروع ہونے کے مختلف منظرناموں پر تربیت اور منصوبہ بندی سے فوری طور پر عملدرآمد کی طرف منتقلی کی تیاری بھی شامل ہے۔ واضح رہے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں امریکی حکام اور سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانیوں نے پاکستان میں امن مذاکرات کیے جو کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے۔ یہ مذاکرات اس دو ہفتوں کی جنگ بندی کے دوران ہوئے جو 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر شروع کی گئی جنگ میں کی گئی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی