مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور مذاکرات کے حوالے سے ایران اور امریکہ دونوں ہی متضاد بیانات دے رہے ہیں اور اس دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت جمعرات کو 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام کے وقت اس کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل تھی۔ خیال رہے امریکہ کا اصرار ہے کہ جنگ کے اختتام کے لیے مذاکرات جاری ہیں، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ بات چیت نہیں ہو رہی۔ دوسری جانب ایران، اسرائیل اور لبنان پر حملے بھی جاری ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی گروپ ایم یو ایف جی کا کہنا ہے کہ جنگ اور مذاکرات کے حوالے سے ’متضاد اشاروں‘ نے ’غیریقینی‘ میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے تجزیہ کار سوجن کم کا کہنا ہے کہ ’تاحال جاری فوجی کشیدگی، فوجی دستوں کی تعیناتی، تازہ حملوں اور سخت ایرانی شرائط کے تحت آئل ٹینکرز کی آمد و رفت کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں دباؤ نظر آ رہا ہے۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع