Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ای وی ایم کی مناسب تعداد دستیاب نہیں! الیکشن کمیشن کو ڈیٹا مٹانے کی اجازت، لیکن ہائی کورٹ نے عائد کی شرط

Admin
By Admin
Oct 14, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

ای وی ایم کی مناسب تعداد دستیاب نہیں! الیکشن کمیشن کو ڈیٹا مٹانے کی اجازت، لیکن ہائی کورٹ نے عائد کی شرط
ای وی ایم کی مناسب تعداد دستیاب نہیں! الیکشن کمیشن کو ڈیٹا مٹانے کی اجازت، لیکن ہائی کورٹ نے عائد کی شرط — October 14, 2026
ای وی ایم کی مناسب تعداد دستیاب نہیں! الیکشن کمیشن کو ڈیٹا مٹانے کی اجازت، لیکن ہائی کورٹ نے عائد کی شرط
درگا پوجا کے فوراً بعد ریاست میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور پکڑ لیں گی۔ اسی کے مطابق الیکشن کمیشن نے بھی تیاری شروع کردی ہے۔ لیکن اس کے پاس کافی تعداد میں ای وی ایم موجود نہیں ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے الیکشن کمیشن نے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔
کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رویندر وی گھوگے اور جسٹس اوم نارائن رائے کی ڈویڑن بنچ نے ہدایت دی ہے کہ محفوظ رکھی گئی ای وی ایم کا ڈیٹا مٹایا جا سکتا ہے۔ تاہم، گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے تین وارڈوں اور کانتھی میونسپلٹی کے انتخابات میں استعمال ہونے والی ای وی ایم کو چھوڑ کر باقی مشینوں کا ڈیٹا مٹانے کی اجازت دی گئی ہے۔
ریاست میں نئی حکومت تشکیل پانے کے بعد وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے کئی میونسپلٹیوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے بارے میں بیان دیا تھا۔ اس کے مطابق ریاستی الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کردی تھیں، لیکن ای وی ایم کی کمی کے باعث مشکلات پیدا ہوگئیں۔
ہائی کورٹ کے حکم کے تحت کئی ای وی ایم کا ڈیٹا محفوظ رکھا گیا تھا۔ اسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اسی مقدمے میں یہ ہدایت دی گئی ہے۔
ریاستی الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ وہ آئندہ نومبر اور دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرا سکتا ہے۔ تمام پہلوو¿ں پر غور کرنے کے بعد ہائی کورٹ نے کہا کہ متعلقہ میونسپلٹیوں کے انتخابات میں استعمال ہونے والی ای وی ایم کو چھوڑ کر باقی مشینوں کا ڈیٹا مٹایا جا سکتا ہے۔

ای وی ایم کی مناسب تعداد دستیاب نہیں! الیکشن کمیشن کو ڈیٹا مٹانے کی اجازت، لیکن ہائی کورٹ نے عائد کی شرط...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn