انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے آئل ٹینکروں کی آبنائے ہرمز سے محفوظ نقل و حرکت کے لیے ایرانی حکام سے اپنے سفارتی رابطوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے ایران سے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ وزارت کارجہ کے ترجمان نے ہفتے کے روز کہا ہے ایرانی حکام کا ریسپانس ہمدردانہ اور مثبت تھا۔ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف ماہ فروری کے اواخر سے جاری مشترکہ جنگ کی وجہسے پورے مشترق وسطیٰ میں حالات کشیدہ ہیں اور ایران نے امریکہ اسرائیل اور ان دونوں کے حامی و اتحادی ملکوں کے جہازوں کی آبنائے ہرمز سے نقل و حرکت کو اعلان کرکے روک دیا ہے۔ یوں ایک ماہ سے جاری جنگ دنیا بھر میں تیل اور گیس کی قیمتوں کے حوالے سے بھی خطرناک ثابت ہورہی ہے۔ انڈونیشا کی سرکاریتوانائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس کے آئل ٹینکرز خلیج میں موجود ہیں۔ ان کو آبنائے ہرمز سے نکالنے کے لیے انڈونیشیا کی حکومت اور تہران میں انڈونیشیا کے سفارت خانے نے ایران کے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا ہے۔ ان ایرانی حکام نے انڈونیشیا کو مثبت جواب دیا ہے۔ انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران نے انڈونیشائی آئل ٹینکروں کو بحفاظت آبنائے ہرمز سے گذرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ترجمان نے ' اے ایف پی ' کو بتایا ہے کہ تہران میں انڈونیشیا کے سفارت کانے نے ایرانی حکام کے مثبت ریسپانس سے مطلع کیا ہے۔ جس کے بعد آئل ٹینکروں پر موجود تیل اور عملے دونوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ آئل کمپنی کے سیکرٹری نے 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے کہا پرتامینا انٹرنیشنل شپنگ وازارت خارجہ سے رابطے میں ہے۔ تاکہ یقین دہائی مل سکے ک تیل بردار جہاز بحفاظت آبنائے ہرمز سے گزر سکیں ۔ کمپنی کے سیکرٹری نے کہا کمپنی کی سب سے اہم ترجیح اپنے تیل بردار جہازوں کے عملے کی حفاظت ہے۔ تاہم انہوں نے اس سلسلے میں تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔ دوسری جانب ایران نے تھائی لینڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے ۔جس کے تحت تھائی لینڈ کے تیل بردار جہازوں کو بھی آبنائے ہرمز میں محفوظ سفر کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ بات تھائی وزیر اعظم نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتائی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع