آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ عوام کے گھریلو اخراجات کم رکھنے کے لیے جون کے آخر تک ایندھن پر لگنے والا ٹیکس (فیول ایکسائز) نصف کر دیا جائے گا۔ آسٹریلوی حکومت یہ ایکسائز پیٹرول پمپ پر ایندھن کی فروخت پر عائد کرتی ہے۔ اسے پیٹرول کے لیے 26.3 سینٹ فی لیٹر کم کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ہم تین ماہ کے لیے فیول ٹیکس آدھا کر رہے ہیں تاکہ آپ کو فیول ٹینک بھرتے وقت کم پیسے خرچ کرنے پڑیں۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’بیرونِ ملک جاری تنازعے نے ملک میں قیمتوں کو بڑھا دیا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ آسٹریلوی عوام دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔‘ آسٹریلیا کی دو ریاستیں وِکٹوریا اور تسمانیہ عارضی طور پر عوام کو سفر سے باز رکھنے اور ڈرائیونگ میں کمی لانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کر رہی ہیں تاکہ شہریوں کو بلند ایندھن قیمتوں کا بوجھ کم محسوس ہو۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع