International

حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی مسترد کردی

حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی مسترد کردی

حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے اپنے بیان میں اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان کوئی بھی معاہدہ ’ہتھیار ڈالنے اور شکست تسلیم کرنے‘ کے مترادف ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کو ’بلا ضرورت، ذلت آمیز اور شرمناک‘ قرار دیا اوردعویٰ کیا کہ لبنانی عوام کا ایک بڑا حصہ ان مذاکرات کو ’دوٹوک طور پر‘ مسترد کرتا ہے۔ دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ کم از کم آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ بی بی سی عربی کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہنے کے دوران ایک اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔ یہ پیش رفت لبنان اور اسرائیلی حکومتوں کے درمیان جنگ بندی کے منصوبے پر اتفاق کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے۔ اس معاہدے کا اعلان جمعرات کی ابتدائی ساعتوں میں واشنگٹن میں کیا گیا تھا۔ حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے کی شرائط کو مسترد کیے جانے کے بعد لبنان میں امن عمل کا مستقبل غیر یقینی قرار دیا جا رہا ہے۔ لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو مشرقی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے، جبکہ جنوبی شہر صور کے قریب ایک اور حملے میں مزید تین افراد مارے گئے۔ ان حملوں کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے جن میں تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران ایک ٹینک کمانڈر کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments