International

حزب اللّٰہ نے امریکی جنگ بندی تجویز قبول کرلی

حزب اللّٰہ نے امریکی جنگ بندی تجویز قبول کرلی

واشنگٹن میں لبنانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ نے ہاہمی جنگ بندی کی امریکی تجویز قبول کرلی ہے۔ جاری کردہ بیان میں سفارتخانے نے کہا کہ حزب اللّٰہ نے جنگ بندی کو توسیع دے کر لبنان کے تمام علاقوں میں نافذ کرنے کی تجویز قبول کی ہے۔ لبنانی سفارتخانے کے مطابق ابتدائی مرحلے میں اسرائیل بیروت کے جنوبی علاقوں پر حملوں سے گریز کرے۔ دوسری جانب حزب اللّٰہ کے رکنِ پارلیمان حسن فضل اللّٰہ نے کہا کہ حزب اللّٰہ پورے لبنان میں مکمل جنگ بندی کی حمایت کرے گی، یہ اسرائیلی فوج کے انخلا کے لیے ابتدائی قدم ہوگا۔ حسن فضل اللّٰہ نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں جائزہ لیں گے کہ جنگی کارروائیوں کا خاتمہ مؤثر طور پر نافذ ہوتا ہے یا نہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments