اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ تنظیم کے ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں کئی اسرائیلی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ واش، یہ حملہ واشنگٹن میں بیروت اور تل ابیب کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کے نئے دور کے آغاز سے چند گھنٹے قبل ہوا ہے۔ فوج نے آج جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ "کچھ دیر پہلے اسرائیل اور لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی علاقے کے اندر حزب اللہ تنظیم کی جانب سے چھوڑا گیا ایک بارود بردار ڈرون ایک پارکنگ میں گرا ہے"۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے نتیجے میں تین اسرائیلی زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس واقعے کو "فائر بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی" قرار دیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی "چینل 14" نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے شمالی علاقے "مسغاف عام" میں ایک مشتبہ ہدف پر "دفاعی میزائل" داغا گیا ہے۔ اسی تناظر میں اسرائیلی فوج کے میڈیا آفس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ تنظیم سے وابستہ اہداف کے خلاف فضائی حملوں کے ایک نئے سلسلے کا اعلان کیا ہے۔ فوجی بیان میں اشارہ کیا گیا ہے کہ نشانہ بنائے گئے مقامات حزب اللہ تنظیم کی "فوجی انفراسٹرکچر کی تنصیبات" ہیں جو "جنوبی لبنان کے کئی علاقوں میں موجود ہیں"۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی