اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے بڑھتے ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کیلیے ایک ’خصوصی منصوبے‘ پر کام جاری ہونے کی تصدیق کر دی۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے دو ہفتے قبل حزب اللہ کے ڈرون کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کیلیے ایک خصوصی منصوبے کا حکم دیا تھا۔ نتین یاہو نے کہا کہ اس میں وقت لگے گا لیکن ہم اس کا حل نکال لیں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا مذکورہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حزب اللہ نے دھماکا خیز ڈرونز کے استعمال میں تیزی لائی ہے۔ ان ڈرونز نے جنوبی لبنان میں موجود اسرائیلی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اس ہفتے کے شروع میں ایک فوجی ہلاک اور گزشتہ روز ایک شدید زخمی ہوا۔ نتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے آج حزب اللہ کی ایک بڑی سرنگ کو تباہ کر دیا ہے جبکہ پورے لبنان میں گروپ کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج ان کے ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے اور ان کے درجنوں مزاحمت کاروں کو نشانہ بنا رہی ہے، حزب اللہ کے خلاف ابھی مزید کارروائیاں باقی ہیں۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دفاعی افواج لبنان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہی ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی