International

آبنائے ہرمز کی صورتحال: فرانس و برطانیہ کا جمعے کو اہم ویڈیو اجلاس بلانے کا اعلان

آبنائے ہرمز کی صورتحال: فرانس و برطانیہ کا جمعے کو اہم ویڈیو اجلاس بلانے کا اعلان

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اور برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر جمعے کو پیرس میں ایک ویڈیو کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی ایوانِ صدر کا کہنا ہے کہ ویڈیو کانفرنس میں ان ممالک کو مدعو کیا گیا ہے جو آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کی آزادی بحال کرنے کے لیے دفاعی کثیر جہتی مشن میں حصہ ڈالنے کے خواہشمند ہیں۔ فرانسیسی ایوانِ صدر کے مطابق اجلاس میں اس امر پر غور کیا جائے گا کہ سیکیورٹی صورتِ حال بہتر ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت کو کیسے بحال کیا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کانفرنس سے قبل بدھ کو سینئر سفارت کاروں کے درمیان بھی ایک ویڈیو اجلاس متوقع ہے، جس میں جمعے کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ دریں اثناء ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر اور یورپ پر زور دیا ہے کہ امریکا کو معاہدے کی طرف لانے میں فعال کردار ادا کریں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری ہی بہترین راستہ ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران بین الاقوامی اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور یورپ واشنگٹن کو بھی اسی فریم ورک پر عمل کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان ماہرین کی سطح پر پیش رفت کے باوجود، امریکی اعلیٰ حکام کے حد سے زیادہ مطالبات اور سیاسی عزم کی کمی معاہدے کی تکمیل میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دھمکیوں، دباؤ اور عسکری اقدامات پر مبنی حکمت عملیاں مؤثر نہیں ہوتیں بلکہ مسائل کو مزید پیچیدہ بنا دیتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران سفارت کاری کو ترجیحی راستہ سمجھتا ہے اور اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری نقل و حرکت کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس اہم آبی گزرگاہ کو لاحق کسی بھی خطرے کے عالمی تجارت پر وسیع اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments