واشنگٹن (27 اپریل ): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 31 سالہ حملہ آور کول ٹوماس ایلن کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلے عیسائی تھا اور بعد میں عیسائی مخالف بن گیا۔ ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ حملہ آور بیمار ذہن کا حامل ہے، اس کے اہل خانہ کو بھی اس حوالے سے تشویش ہے، شاید انھوں نے پولیس کو اس سلسلے میں رپورٹ بھی کیا تھا۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ حملہ آور کول ایلن کے بہن بھائی بھی اس سے متعلق شکایت کر چکے ہیں، غرض حملہ آور کا خاندان اس شخص سے بہت پریشان تھا۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس کریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے میں گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے کول ٹوماس ایلن کے نام سے کی ہے، جو ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے ایک علاقے کا رہائشی ہے۔ روئٹرز کے مطابق سوشل میڈیا معلومات کے مطابق وہ کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (کیلٹیک) کا گریجویٹ ہے اور جز وقتی استاد اور گیم ڈویلپر کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔ اہلکار کے مطابق تقریباً 31 سالہ ایلن کیلیفورنیا کے شہر ٹورینس کا رہائشی ہے، جو لاس اینجلس کے قریب ساؤتھ بے کے ساحلی علاقے میں سانٹا مونیکا بے کے ساتھ واقع ہے۔ فیس بک پر سامنے آنے والی پوسٹس کے مطابق، دسمبر 2024 میں ٹورنس میں ’سی 2 ایجوکیشن‘ کے دفتر نے اسے ’’ٹیچر آف دی منتھ‘‘ قرار دیا تھا۔ یہ ادارہ کالج میں داخلے کی تیاری کے لیے نجی ٹیوشن فراہم کرتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی