بیروت (9 اپریل ): لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے لبنان کی پالیمنٹ کے رکن علی فیاض نے کہا کہ ان کی جماعت اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو مسترد کرتی ہے۔ علی فیاض نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنانی حکومت کو کسی بھی اگلے اقدام سے پہلے جنگ بندی کو اوّل شرط رکھنا چاہیے۔ حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے قانون ساز کا مذکورہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے اپنی کابینہ کو لبنان کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دی۔ علی فیاض نے زور دیا کہ لبنانی حکومت کی ترجیحات میں لبنانی سرزمین سے اسرائیلی افواج کا انخلا اور بے گھر ہونے والے افراد کی اپنے گھروں کو واپسی شامل ہونی چاہیے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی