International

حج تیسرے مرحلے میں داخل، جمرہ عقبہ پر رمی کا سلسلہ جاری

حج تیسرے مرحلے میں داخل، جمرہ عقبہ پر رمی کا سلسلہ جاری

دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں حجاج کرام 9 ذوالحجہ کی شب مزدلفہ میں گزارنے اور سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے قصر و جمع کی صورت میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کیں ۔ دس ذوالحجہ کو حجاج مرحلہ وار قافلوں کی صورت میں وادی منیٰ پہنچے جہاں انہوں نے جمرہ عقبہ (بڑے شیطان) کو کنکریاں ماریں، قربانی کے بعد بال اتروا کر احرام کی پابندیوں سے آزاد ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کی ادائیگی کے بعد حج 1447 بمطابق 2026 اپنے تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ یوم النحر یا عیدالاضحی 10 ذوالحجہ کو مقررہ شیڈول کے مطابق حجاج کی جانب سے مختلف اوقات میں جمرات کے مقام پر واقع جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔ رمی کے پہلے دن جمرہ عقبہ یعنی بڑے شیطان کو سات کنکریاں ماری جاتی ہیں۔ حج ’تمتع‘ اور حج ’قران‘ کرنے والے حجاج کے لیے ایام نحر(10، 11 اور 12 ذوالحجہ) میں کسی بھی وقت بطور شکرانہ کے جانور ذبح کرنا ہوتا ہے، جس کے بعد وہ ’حلق‘ (بال کٹوانا یا منڈوانا) کرکے احرام کی محدود پابندیوں سے آزاد ہو جاتے ہیں۔ البتہ حج ’افراد‘ کرنے والوں پر قربانی نہیں ہوتی اس لیے وہ پہلے دن جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنے کے بعد حلق یا قصر کروا کر احرام کھول سکتے ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے قربانی کے ’الاضاحی‘ پروگرام کے تحت حجاج کو مطلع کر دیا جاتا ہے کہ ان کی جانب سے قربانی کس وقت ہو گی۔ دس ذوالحجہ کو وہ حجاج جنہوں نے قربانی کی ہے، انہوں نے جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنے کے بعد بال کٹوا کر احرام کھول دیا۔ حجاج آج سارا دن منیٰ میں ہی قیام کریں گے اس دوران وہ زیادہ تر وقت اپنے خیموں میں رہتے ہوئے عبادت کریں گے جبکہ کل 11 ذوالحجہ کو تینوں شیطانوں کو سات، سات کنکریاں ماری جائیں گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments