حج 2026 تیزی سے اپنے اختتامی مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ آج 11 ذی الحجہ اور ’تشریق‘ کا پہلا دن ہے۔ اس دن حجاج تینوں شیطانوں کو سات، سات کنکریاں مارنے کے بعد اپنے خیموں میں آرام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایام تشریق کا آغاز عید الاضحی کے پہلے دن کے بعد ہوتا ہے، تشریق کے تین دن 11، 12 اور 13 ذوالحج کے ہوتے ہیں۔ تشریق کے دو دن یعنی 11 اور 12 ذوالحج کو حجاج کرام تینوں شیطانوں کو سات، سات کنکریاں مارتے ہیں۔ انہیں ایام تشریق کیوں کہا جاتا ہے؟ ماضی میں قربانی کے گوشت کو دھوپ میں خشک کیا جاتا تھا۔ گوشت کو باریک باریک پارچوں کی شکل میں کاٹ کر دھوپ میں خشک کرنے کے عمل کو عربی میں ’تشریق‘ کہا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے ان دنوں کو’ایام تشریق‘ کہا جاتا ہے۔ ایام تشریق میں رمی کا آغاز چھوٹے شیطان سے کیا جاتا ہے جو منیٰ کی مسجد خیف سے قریب ہے اس کے بعد جمرہ وسطی یعنی درمیانے اور آخر میں جمرہ عقبہ یا کبریٰ (بڑا شیطان) کو سات، سات کنکریاں ماری جاتی ہیں۔ ایام تشریق کے دوسرے اور تیسرے دن بھی رمی کی یہی ترتیب ہوتی ہے۔ وہ حجاج جو جلد رخصت ہونا چاہتے ہیں انہیں اس بات کی اجازت ہوتی ہے کہ تشریق کے دوسرے دن یعنی 12 ذوالحج کی رمی مکمل کرکے غروب آفتاب سے پہلے وادی منیٰ کی حدود سے نکل جائیں۔ جبکہ وہ حجاج جو 12 ذوالحج کے بعد قیام کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ تیسرے دن کی رمی بھی مکمل کریں اور اس کے بعد منیٰ سے رخصت ہوں۔ جمرات کمپلیکس پر حجاج کی نقل و حرکت کو منظم رکھنے کے لیے مختلف اداروں کے اشتراک سے تیار کردہ جامع منصوبے پر عمل درآمد جاری ہے۔ جمرات پل کی متعدد منزلیں ہیں جبکہ ہر منزل پر جانے کے لیے راستے جدا ہیں جہاں سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں تاکہ حجاج کی آمد و رفت کے عمل کو منظم رکھا جائے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ