لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے تل ابیب میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے کا دعویٰ کیا ہے اور اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے دوران جنگ بندی کی بات چیت کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اس نے وسطی تل ابیب میں واقع علاقے کریا کو متعدد خصوصی میزائلوں سے نشانہ بنایا، جبکہ شہر کے شمال میں اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس سے وابستہ ایک تنصیب کو بھی ہدف بنایا۔ کریا اسرائیلی فوج کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ دیگر سرکاری اداروں کا بھی مرکز ہے۔ دریں اثناء اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے حزب اللّٰہ کی جانب سے رات کے دوران وسطی اسرائیل کی طرف داغے گئے متعدد میزائلوں کو کامیابی سے فضا میں تباہ کر دیا۔ دوسری جانب حزب اللّٰہ نے اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے دوران جنگ بندی کی بات چیت کو مسترد کر دیا۔ سربراہ حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کے درمیان مذاکرات ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع