فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں جنگ بندی معاہدے کی مساعی کو آگے بڑھانے کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائیوں میں تیزی اور محاصرے کی سختی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ جنگ بندی کے عمل کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔ حازم قاسم نے جرمن خبر رساں ادارے (ڈی پی اے) کو موصول ہونے والے ایک بیان میں مزید کہا کہ پٹی میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رکھنا اور تعمیر نو کی کوششوں کو روکنا دراصل مختلف انداز میں جاری نسل کشی کی ہی ایک کڑی ہے۔ یہ بیان غزہ کی پٹی میں گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران ہونے والے ان حملوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں طبی ذرائع کے مطابق متعدد فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ حازم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ ثالث اور ضامن فریق ان خلاف ورزیوں کو روکنے اور حصار ختم کرنے کے لیے موثر دباؤ ڈالیں تاکہ پُرامن حالات کی جانب واپسی کا راستہ مکمل ہو سکے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع