بنگلہ دیش میں آج عام انتخاب ہو رہے ہیں جو جو جین زی کی جانب سے چلائی گئی اس احتجاجی لہر کے بعد پہلی بار ہو رہے ہیں۔ اس احتجاجی لہر کے نتیجے میں اگست 2024 میں اس وقت کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا اور وہ انڈیا فرار ہو گئی تھیں۔ جس کے بعد سے پڑوسی ملکوں کے تعلقات میں تناؤ پایا جاتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ساڑھے 17 کروڑ کی آبادی رکھنے والے ملک کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ کسی پارٹی کی واضح برتری سامنے آئے کیونکہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف چلنے والی احتجاجی لہر کے اثرات سے ملک ابھی تک پوری نہیں نکل پایا ہے اور اس کا اثر ملک کی معیشت اور انڈسٹری پر بھی پڑا جس میں گارمنٹس کی صنعت بھی شامل ہے جس کے لیے اسے دنیا کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ سمجھا جاتا ہے۔ 30 برس سے کم عمر افراد جن کو جین زی کہا جاتا ہے، کی قیادت میں اٹھنے والی فیصلہ لہر کے نتیجے میں آنے والے انقلاب کے بعد یہ دنیا کا پہلا الیکشن بھی ہے۔ اس کے کچھ عرصہ بعد نیپال میں بھی نوجوانوں نے ایک زبردست احتجاجی تحریک چلائی تھی اور وہاں بھی اگلے ماہ انتخابات ہونے والے ہیں۔ بنگلہ دیش کے الیکشن کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اصل مقابلہ ماضی کے اتحادیوں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) اور جماعت اسلامی کے درمیان ہے جبکہ عوامی رائے کے پولز کے مطابق بی این پی کو برتری حاصل ہے۔ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ وہ خود اس وقت خودساختہ جلاوطنی کے تحت انڈیا میں ہیں۔ وہ انڈیا کی اتحادی تھیں تاہم ان کے جانے کے بعد چین کو جنوبی ایشیا کے اہم ملک میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع ملا اور بیجنگ نے ڈھاکہ کے ساتھ کچھ عرصہ پیشتر ایک دفاعی معاہدہ بھی کیا، جس پر امریکہ نے تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔ ماضی میں بنگلہ دیش انتخابات کے موقع پر اپوزیشن بائیکاٹ کرتی رہی ہے جبکہ سیاسی جوڑ توڑ اور دھمکیوں کی وجہ سے الیکشن متاثر ہوتا رہا ہے تاہم اس بار صورت حال ماضی سے کافی مختلف دکھائی دے رہی ہے۔ اس وقت قومی اسمبلی کی 300 نشستوں کے لیے دو ہزار سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں، جن میں کافی تعداد میں آزاد امیدوار بھی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک امیدوار کے انتقال کے باعث ایک حلقے پر ووٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس وقت کم سے کم 50 جماعتیں الیکشن میں حصہ لینے کے لیے میدان میں اتری ہیں جو کہ ملکی سطح پر ایک ریکارڈ ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ