بدنام زمانہ سرمایہ کار اور مجرم جیفری ایپسٹین کی موت سے متعلق ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا مبینہ خودکشی نوٹ عدالت کے پاس موجود ہے مگر اسے اب تک منظرِ عام پر نہیں لایا گیا۔ امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز کے مطابق ایپسٹین کے سابق سیل میٹ نیکولس ٹارٹاگلیونے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک گرافک ناول کے اندر ایک نوٹ ملا تھا، جس پر درج تھا کہ آپ مجھ سے کیا کروانا چاہتے ہیں، رلانا چاہتے ہیں؟ اب الوداع کہنے کا وقت ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نوٹ ایپسٹین کی موت کے بعد ملا، جب وہ نیویارک کی جیل میں مردہ پائے گئے تھے، اس سے قبل ایپسٹین نے خودکشی کی کوشش کے الزامات کی تردید کی تھی اور گردن پر نشانات کو اپنے سیل میٹ کے حملے کا نتیجہ قرار دیا تھا۔ بعد ازاں انہیں علیحدہ سیل میں منتقل کیا گیا، جہاں وہ مردہ حالت میں پائے گئے، دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹارٹاگلیونے نے یہ نوٹ اپنے وکیل کو دیا، جس نے اسے بعد میں عدالت میں جمع کرا دیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ نوٹ تاحال عدالت کے پاس ہے اور اسے جاری کرنے کے لیے درخواست بھی دی جا چکی ہے، تاہم یہ نوٹ اب تک سامنے آنے والے سرکاری دستاویزات یا تحقیقات میں شامل نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایپسٹین کی موت کو باضابطہ طور پر خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم اس حوالے سے شکوک و شبہات اور قیاس آرائیاں مسلسل سامنے آتی رہی ہیں۔ ایپسٹین پر کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات تھے، جبکہ ان کی ساتھی اس وقت 20 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ دوسری جانب اس کیس سے متعلق فائلوں کی جزوی ریلیز پر ٹرمپ انتظامیہ کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ مکمل ریکارڈ منظرِ عام پر لانے کے مطالبات جاری ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی