International

جیفری ایپسٹین، برطانوی وزیراعظم نے معافی مانگ لی

جیفری ایپسٹین، برطانوی وزیراعظم نے معافی مانگ لی

جیفری ایپسٹین کے دوست کو امریکا میں سفیر تعینات کرنے پر برطانوی وزیراعظم نے معافی مانگ لی۔ وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ مینڈیلسن کی بطور سفیر تعیناتی پر معافی مانگتا ہوں، مینڈیلسن کو امریکا میں برطانیہ کا سفیر تعینات کیا یہ فیصلہ غلط تھا۔ جیفری ایپسٹین نے جنسی اسمگلنگ کیس کے بعد جیل میں خودکشی کرلی تھی جس میں اسے کئی کم عمر لڑکیوں کے ساتھ ملوث پایا گیا تھا۔ امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی جانب سے ایپسٹین سے تعلق کی تردید کی گئی ہے، انہوں نے کمسنوں سے جنسی تعلق کے مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق کی باتیں پروپیگنڈہ قرار دے دیں۔ جیفری ایپسٹین کمسن لڑکیوں کے جنسی استحصال میں ملوث ایک بااثر مجرم تھا، اس کے جزیرے پر اعلیٰ شخصیات کا آنا جانا لگا رہتا تھا جہاں انہیں دنیا کی عیاشی کا سامان باآسانی دستیاب تھا۔ اس بدنام جزیرے پر کیا کچھ ہوتا رہا، اس کی تفصیلات بتدریج اب دنیا کے سامنے آرہی ہیں، جس کے بعد اس کیس سے جڑے بااثر افراد ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین کے کمسن بچوں سے مبینہ جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق معلومات پر مبنی فائلیں جاری کی گئی ہیں، جس میں بہت سے انکشافات کیے گئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments