Entertainment

جیا بچن کی اکشے کی فلم پر تنقید، فلاپ قرار دے دیا

جیا بچن کی اکشے کی فلم پر تنقید، فلاپ قرار دے دیا

نامور اداکارہ و سینئر سیاستدان جیا بچن نے اکشے کمار کی 2017 کی فلم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسے فلاپ قرار دے دیا۔ بالی ووڈ اداکارہ نے اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ کے عنوان پر شدید تنقید کی ہے۔ انڈین ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے سوال اٹھایا، ’کیا لوگ ایسی فلم دیکھنے جانا پسند کریں گے؟‘ ساتھ ہی انہوں نے فلم کو "فلاپ" بھی قرار دیا۔ فلموں میں سوشل میسج دینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جیا بچن نے کہا، ’آپ ذرا نام تو دیکھیے، میں ایسی فلم کبھی دیکھنے نہ جاؤں۔ ’’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘‘، یہ کوئی نام ہے؟ یہ کوئی ٹائٹل ہے؟ آپ میں سے کتنے لوگ ایسی فلم دیکھنے جانا پسند کریں گے؟‘ جب ان کے سوال پر چند لوگوں نے ہاتھ اٹھایا تو جیا بچن نے فوراً کہا، ’یہ فلم فلاپ ہے!‘ یہ فلم شری نرائن سنگھ کی ہدایت کاری میں بنی کامیڈی-ڈرامہ تھی، جس میں اکشے کمار اور بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments