International

گذشتہ 24 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز سے 23 جہاز گزرے، پاسداران انقلاب

گذشتہ 24 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز سے 23 جہاز گزرے، پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کی اجازت سے 23 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔ پاسداران کی بحریہ نے ایک روز قبل بھی بتایا تھا کہ اس کی ہم آہنگی سے 25 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے تھے۔ اس سے قبل ایرانی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ تہران کو امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کا ابتدائی اور غیر رسمی مسودہ موصول ہوا ہے۔ اس مبینہ مسودے کے مطابق ایران ایک ماہ کے اندر آبنائے ہرمز میں تجارتی آمدورفت کو جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرے گا، جبکہ اس کے بدلے میں امریکہ ایران کے اطراف سے اپنی فوجی موجودگی ختم کرے گا اور بحری ناکہ بندی بھی اٹھا لے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments