آپ نے غالباً یہ کہاوت سنی ہو گی، ’’جسے اللہ رکھے‘‘،اسے کون چکھے ، وینزویلا میں تباہ کن زلزلے کے چھ دن بعد بھی ایسا ہی ایک کرشمہ دیکھنے کو ملا۔ ملبے تلے دبے تین سالہ بچے کو زندہ نکال لیا گیا جسے ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نکال لیا۔ گزشتہ ہفتے وینزویلا میں یکے بعد دیگرے دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس نے منٹوں میں پورے ملک کو تباہ وتاراج کردیا ۔ اردنی ریسکیو ٹیم نے اطلاع دی ہے کہ کالیبر موران نامی بچے کو لا گویرا صوبے میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے نکالا گیا ہے۔ اسے فوری طور پر ابتدائی ایڈ پہنچایا گیا اور پھر ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ اس کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے ریسکیو آپریشن کو پورے ملک کے لیے امید کی کرن قرار دیا۔ دریں اثنا، پارلیمنٹ کے اسپیکر جارج روڈریگز نے کہا کہ بچے کا علاج دارالحکومت کراکس کے ایک اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ ADVERTISEMENT 6 دن بعد موت کے منھ سے نکل آیا معصوم تباہ کن زلزلے کے باوجود بچہ چھ دن بعد موت کے منھ سے نکل کر زندہ واپس لوٹ آیا۔ اس کرشمے سے ریسکیو ٹیم اور عام لوگوں کے لبوں میں کچھ لمحوں کے لئے خوشی کے آثار نمودار ہوئے جوہ تباہ کن زلزلے کے صدمے تلے دبے جارہے تھے۔ اس کرشماتی ریسکیو کے باوجود صورتحال بدستور تشویش ناک ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ہزاروں لوگوں کو فوری طور پر خوراک، پانی اور رہائش کی ضرورت ہے۔ گزشتہ ہفتے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاد ی تھی ۔ اب تک 1,943 افراد ہلاک اور 10,000 سے زیادہ زخمی ہیں۔ ہزاروں ابھی تک لاپتہ ہیں۔ 24 ممالک اس وقت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع