امریکہ میں شہد کی مکھیوں کے چھتے لے جانے والا ٹرک الٹنے کے نتیجے میں 20 لاکھ سے زائد مکھیاں آزاد ہو گئیں۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق واقعہ ٹیکساس کے مشرقی حصے میں واقع علاقے موریسیولے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک بہت بڑا کنیٹیر اچانک الٹ گیا اور اس کے کچھ حصے ٹوٹنے کی وجہ سے 20 لاکھ سے زائد شہد مکھیاں نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔ اس کے ساتھ ہی علاقے کی فضاؤں میں بھنبھناہٹ کی آوازیں سنائی دینے لگیں اور ایمرجنسی سینٹر کو ہنگامی کالز موصول ہوئیں، جس پر انتظامیہ حرکت میں آئی اور لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی۔ کچھ دیر بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور اڑنے والی مکھیوں کو پکڑنے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔ اس واقعے میں ڈرائیور کا ایک ہاتھ معمولی زخمی ہوا جبکہ اندر موجود مکھیوں کے چھتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کنٹینر ایک ہنی فارمنگ کمپنی کا تھا جس میں مکھیوں کے چھتّوں کو دوسری سائٹ پر منتقل کیا جا رہا تھا اور اس دوران حادثہ پیش آ گیا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے بی کیپرز اور ریسکیو حکام سفید لباس پہنے ہوئے مکھیوں کے درمیان موجود ہیں اور گاڑی سے سامان نکال رہے ہیں جبکہ مکھیوں کی ایک بہت بڑی تعداد قریبی درختوں کے گرد بھنبھنا رہی ہے۔ ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ کھیتوں میں کام کرنے والے کچھ مقامی افراد کو مکھیوں نے کاٹا بھی ہے، تاہم جلد ہی انتظامیہ کی جانب سے سرکولیٹ کیے گئے پیغامات کی وجہ سے لوگ گھروں کے اندر ہی موجود ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر طرف سے بھنبھناہٹ کی آواز آ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مکھیوں کو پکڑنے والی ٹیم مخصوص آلات کی مدد سے کافی مکھیوں کو واپس لانے میں کامیاب رہی تاہم اب بھی مکھیوں کی بڑی تعداد مختلف درختوں سے چمٹی ہوئی ہے جس کو پکڑنے کی کوششیں جا رہی ہیں۔ ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا اور سارا سامان ہنی کمپنی کو فراہم کر دیا جائے گا۔ جون کے اوائل میں ریاست ٹینیسی میں آتش بازی کا سامان لے جانے والے ٹرک میں آگ لگ گئی تھی اور اس کے اندر موجود سامان پھٹنا شروع ہو گیا تھا، جس سے کچھ افراد زخمی ہوئے تاہم دور سے ایسا ہی لگ رہا تھا جیسے کوئی خوشی منائی جا رہی ہے۔ اسی طرح ایک بار ایک دیہاتی علاقے میں بہنے والے برساتی نالے کا رنگ دودھیا ہونے پر مقامی لوگ حیران رہ گئے تھے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اس کے قریب دودھ کے دو ٹینکر الٹ گئے تھے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع