جرمن حکام نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان سائبر حملوں کے پیچھے ہے جن میں میسجنگ ایپ ’سگنل‘ استعمال کرنے والے ارکانِ پارلیمنٹ اور اعلیٰ سطح کے حکومتی اہلکاروں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک حکومتی ذریعے نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کا یہ ماننا ہے کہ سگنل میسجنگ سروس کو نشانہ بنانے والی فشنگ مہم ممکنہ طور پر روس سے چلائی جا رہی تھی۔ ذریعے نے مزید بتایا کہ اس فشنگ مہم کو روک دیا گیا ہے۔ یہ حملے صارفین کو بھیجے گئے ان پیغامات پر مبنی ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ سگنل ایپ کی سروس کی جانب سے بھیجے گئے ہیں۔ ان پیغامات میں صارفین سے حساس معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے جنہیں بعد میں اکاؤنٹس ہیک کرنے اور چیٹ گروپس، نجی پیغامات اور تصاویر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم جرمن حکومت نے ابھی تک متاثرہ ارکانِ پارلیمنٹ کی تعداد پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ جرمن جریدے ڈیئر اسپیگل کے مطابق سیاسی شخصیات کے کم از کم 300 اکاؤنٹس ہیک کیے گئے ہیں۔ جرمن پراسیکیوٹرز نے جمعہ کے روز ان حملوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جن کے بارے میں مانا جا رہا ہے کہ ان میں کئی جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چانسلر فریڈرک میرٹز کی قیادت والی کرسچن ڈیموکریٹک یونین پارٹی کے ایک ممتاز رکن بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حکومتی ملازمین، سفارت کاروں اور صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کیف کو یورپ میں سب سے زیادہ عسکری مدد فراہم کرنے والے ملک جرمنی کو سنہ 2022ء میں یوکرین میں شروع ہونے والی روسی عسکری کارروائی کے بعد سے سائبر حملوں کے ساتھ ساتھ جاسوسی اور تخریب کاری کی سازشوں کا سامنا ہے۔ جرمن حکام کو پہلے بھی کئی بار نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں سنہ 2015ء کا وہ واقعہ بھی شامل ہے جب بنڈسٹاگ (پارلیمنٹ) اور اس وقت کی چانسلر انجیلا مرکل کے دفتر کے کمپیوٹرز کو ہیک کیا گیا تھا۔ تاہم ماسکو ان میں سے کسی بھی کارروائی کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتا رہا ہے۔ روس پر مغربی ممالک میں متعدد سائبر حملے کرنے کا بھی الزام عائد کیا جاتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی