جرمنی میں گردوارے میں دو گرپوں کے بیچ پُرتشدد جھڑپ ہوئی۔ ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ،جرمنی کے شہرمورس کے علاقے ڈوئسبرگ میں واقع ایک گردوارے میں دو گروپوں کے بیچ ہونے والی پُرتشدد جھڑپ میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔اس واقعے میں تقریباً 40 افراد کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے خصوصی دستے تعینات کر دیئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوزمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں گروپ ایک دوسرے پر حملہ آور ہیں۔ اس دوران چاقو اور کرپان کا استعمال بھی دکھایا گیا ہے، جبکہ بعض عینی شاہدین نے مرچ اسپرے اور حتیٰ کہ آتشیں اسلحہ استعمال ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ یہ ویڈیو مبینہ طور پر گردوارے کے اندر ہی بنائی گئی ہے۔جھڑپ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے پولیس معاملے کی تحقیقات میں جٹ گئی ہے۔ابتدائی اشارے بتاتے ہیں کہ یہ تنازع ممکنہ طور پر نئی انتظامی کمیٹی کے انتخاب پر اختلافات اور گردوارے کے فنڈز کے کنٹرول سے متعلق جاری کشیدگی سے جڑا ہو سکتا ہے۔ جرمن اخبار کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور ہنگامی سروسز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ 56 سالہ عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ بظاہر منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا۔ اس کے مطابق عبادت شروع ہونے سے کچھ دیر قبل حملہ آوروں نے اچانک مرچ اسپرے کا استعمال کیا اور پھر فائرنگ بھی کی گئی۔ اس نے مزید کہا کہ اس نے خود چاقو بھی دیکھے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ جھڑپ کی وجہ گردوارے کی انتظامی کمیٹی کے انتخاب اور فنڈز کے کنٹرول پر جاری تنازع ہو سکتی ہے۔ عینی شاہد کے مطابق ،سابق اور موجودہ انتظامیہ کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات جاری تھے، جو اس واقعے کی شکل میں سامنے آئے۔ واقعے کے دوران عبادت گاہ میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ جان بچانے کے لیے وہاں سے بھاگ نکلے۔ عینی شاہد کے مطابق صورتحال مزید سنگین ہو سکتی تھی، تاہم خوش قسمتی سے کسی کی جان کو خطرہ لاحق نہیں ہوا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی