International

جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا امکان ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے: شمالی کوریا

جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا امکان ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے: شمالی کوریا

شمالی کوریا نے اتوار کے روز کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے (ڈینوکلیئرائزیشن) کا امکان ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے میں شائع بیان میں کہا ہے ’امریکہ اور اس کی ماتحت افواج کی جانب سے ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا (شمالی کوریا) کے خلاف بے معنی بیان بازی اور اس کے خلاف جوہری خطرہ پیدا کرنے کے لیے تعاون کی کوشش شمالی کوریا کی ایک جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست کی حیثیت کو متاثر نہیں کر سکتی۔‘ ان کا کہنا ہے کہ ’جوہری ہتھیاروں کے خاتمے‘ کا معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے۔ گذشتہ ہفتے، امریکہ اور جنوبی کوریا کے حکام نے سیول میں اپنے نیوکلیئر کنسلٹیٹو گروپ کے تحت ہونے والے مذاکرات میں شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے اسلحہ پروگرام کے مقابلے کے لیے جوہری ڈیٹرنس اور دیگر اقدامات پر تبادلہخیال کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments