International

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے تیز، امدادی کارکن سمیت 7 افراد جاں بحق

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے تیز، امدادی کارکن سمیت 7 افراد جاں بحق

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ڈرون اور فضائی حملوں میں ایک امدادی کارکن سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ لبنانی سول ڈیفنس کے مطابق ضلع صور کے علاقے الحوش میں اسرائیلی ڈرون حملوں کے 2 الگ واقعات میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دوسری جانب عرب سلیم کے علاقے میں امدادی تنظیم الرسالہ ایمبولینس ایسوسی ایشن سے وابستہ پیرا میڈک علی سلمان نادر بھی اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہو گئے، یہ حملہ العین محلے میں کیا گیا۔ لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بنتِ جبیل کے علاقے میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے، زخمیوں میں تبنین اسپتال کے ایک ڈاکٹر اور متعدد طبی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق صدیقین اور ارزون کے قصبے بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں آئے، جبکہ رات گئے اسرائیلی جنگی طیاروں نے ضلع صور کے قصبے دیر قانون رأس العین پر فضائی حملہ کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments