International

جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ہاتھوں ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا

جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ہاتھوں ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا

جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ہاتھوں ایک اور صہیونی فوجی مارا گیا۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری لڑائی کے دوران ایک 21 سالہ فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت گائے لوڈر کے نام سے ہوئی ہے، جو کمانڈو بریگیڈ کے ایک ریکونیسنس یونٹ سے تعلق رکھتا تھا۔ اسرائیلی مڈیا کے مطابق یہ ہلاکت جنوبی لبنان میں جاری زمینی جھڑپوں کے دوران پیش آئی، جہاں اسرائیلی افواج اور حزب اللّٰہ کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں جنوبی لبنان میں جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے اور متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں، جب کہ اسرائیلی فوج اس علاقے میں اپنی کارروائیاں بڑھا رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments