International

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، 1 ہی خاندان کے 4 افراد شہید

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، 1 ہی خاندان کے 4 افراد شہید

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے ضلع بنت جبیل کے علاقے بیت یاحون کی وادیوں میں علی الصبح دھماکوں کے ذریعے متعدد گھروں اور دیگر عمارتوں کو مسمار کر دیا۔ لبنانی قومی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج نے بنت جبیل سے سرحدی قصبے مارون الراس جانے والی سڑکیں بھی بلڈوز کر دیں اور مجدل زون اور المنصوری کے قریب باغات کا جائزہ لینے آنے والے شہریوں پر فائرنگ کی، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر وسطی غزہ کے شہر دیر البلح میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے فضائی حملے میں 1 ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہو گئے جن میں 6 سالہ بچی بھی شامل ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے میں 33 سالہ عمر سمیع احمد ابو قاسم، ان کی اہلیہ اور 6 سالہ بیٹی حبیبہ عمر سمیع ابو قاسم سمیت 4 افراد جان سے گئے۔ حملہ بدھ کی صبح اس خاندان کے گھر پر کیا گیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کی کارروائیاں جاری رہیں۔ بیت اللحم کے جنوب میں ایک پناہ گزین کیمپ پر چھاپوں کے دوران 25 فلسطینیوں کو کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھ کر تفتیش کی گئی اور بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا۔ نابلس کے مشرق میں بیت دجن کے علاقے العقبہ میں آبادکاروں نے متعدد گاڑیوں کے ٹائر کاٹ کر املاک کو نقصان پہنچایا، نابلس کے جنوب میں بیتا اور اللبن الشرقیہ میں چھاپوں کے دوران 2 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ بیتا کے مضافاتی علاقے الظہرہ میں آبادکاروں نے بجلی کے کھمبے کاٹ دیے جس سے متعدد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق مقامی شہریوں کی مزاحمت کے دوران جھڑپیں ہوئیں جن میں 2 نوجوان زخمی ہوئے، آبادکاروں نے ایک ایمبولینس کو بھی روک لیا اور طبی عملے پر تشدد کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments