جنوبی کوریا کے ایک سیاستدان نے مردوں کی بڑھتی ہوئی خودکشیوں کا ذمہ دار خواتین کو قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیول سٹی کے کونسلر کم کی ڈک نے ہان ندی کے کنارے پلوں پر خودکشی کی کوششوں کی تعداد کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کونسلر کم کی ڈک کی جانب سے کہا گیا کہ مردوں میں خودکشیوں کا رجحان معاشرے میں خواتین کی حکمرانی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کئی سالوں سے ملازمت میں خواتین پیش پیش ہیں جس کی وجہ سے مردوں کو ناصرف نوکریاں ملنے میں دشواری کا سامنا ہے بلکہ ان کے لیے شادی کرنے کی خواہشمند خواتین کو تلاش کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاستدان اپنے اس بیان کے بعد شدید تنقید کی زد میں آگئے جبکہ سٹی کونسل کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریا کے کنارے خودکشی کی کوششوں کی تعداد 2018 میں 430 سے بڑھ کر 2023 میں 1000 سے زائد ہو گئی تھی جبکہ خودکشی کرنے والوں میں مردوں کی تعداد 67 فیصد سے بڑھ77 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ جنوبی کوریا کا شمار ان امیر ممالک میں ہوتا ہے جہاں خودکشیاں کرنے کا رجحان سب سے زیادہ ہے اور ساتھ ہی جنوبی کوریا صنفی مساوات کے حوالے سے بدترین ریکارڈ بھی رکھتا ہے۔
Source: Social Media
اسرائیل کے شمال میں حزب اللہ کا راکٹ حملہ ، بجلی منقطع اور آگ بھڑک اٹھی
ٹرمپ نے کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے سے راہ فرار اختیار کر لی
سابقہ مِس سوئٹزرلینڈ کا بہیمانہ قتل، شوہر نے بلینڈر میں ڈال کر پِس ڈالا
شمالی کوریا کی پہلی بار یورینیم افزودگی تنصیب کی تصاویر جاری
روس نے 6 برطانوی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا
ایلون مسک کے ٹیلر سوئفٹ سے متعلق بیان پر بیٹی غصے میں آگئی
صدارتی انتخاب میں ’کم برے‘ امیدوار کو ووٹ دیں، پوپ فرانسس کا کیتھولک امریکیوں کو مشورہ
کرنسی نوٹ سے موہن جو دڑو کی تصویر ہٹانے پر سندھ کے تحفظات، اسٹیٹ بینک کو خط
اسرائیل نے فلاڈلفیا میں سرنگوں کے مناظر جاری کر دیے، سرنگیں مصر تک جاتی ہیں
اسرائیلی وزیر کا بوریل پر شدید غصہ، خامنہ ای کی گود میں تصویر پوسٹ کر دی
پوپ فرانسس نے امریکا کے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت کردی
مسجد نبوی ﷺ: 1 ہفتے میں 54 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد
سعودی لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید، رشوت سے کمائی گئی رقوم وپلاٹ ضبط
برطانیہ: کم عمر لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث گینگ کے 7 ارکان کو 106سال قید کی سزا