جنوبی کوریا کے صدر لی جائی مونگ نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دیدی جس پر اسرائیلی لابی نے انکے خلاف طوفان کھڑا کردیا۔ جنوبی کوریا کے صدر نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دوران جنگ جو قتل عام کیا وہ جنگ عظیم دوم میں نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل سے زرا بھی مختلف نہیں۔ انہوں نے اپنے بیان کےثبوت میں فلسطینی شخص کو تشدد کا نشانہ بناکر اسرائیلی فوجی کی جانب سے لات مار کر عمارت سے اسے نیچے پھینکنےکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شئیر کردی، یہ ہولناک واقعہ سن دوہزار چوبیس میں پیش آیا تھا۔ جنوبی کوریا کے صدر کا بیان ایسے روز جاری ہوا ہے جب اسرائیلی شہری نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل عام کا دن منارہے تھے۔ جنوبی کوریا کے صدر نے اپنے بیان میں ایران پرمسلط امریکی جنگ کاذکر تونہیں کیا، اتنا ضرور کہا کہ کوریائی عوام سخت تکلیف اور قومی سطح پر مشکلات کا شکار ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی