اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں اور مشرقی لبنان میں مغربی بقاعِ کے ایک قصبے کو نشانہ بناتے ہوئے غارت گری کی ہے۔ لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈرون طیاروں نے جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے نو قصبوں اور مشرقی لبنان میں بقاعِ کے قصبے قلایا کے رہائشیوں کو فوری وارننگ جاری کی ہے جس میں ان سے مکانات فوری خالی کرنے اور ان قصبوں سے ہزار میٹر دور کھلے علاقوں میں چلے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دو مارچ سے آج پیر تک لبنان پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2869 ہو گئی ۔ زخمیوں کی تعداد 8730 تک پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے آج الگ بیانات میں اعلان کیا ہے کہ اس کے ارکان نے جنوبی لبنان میں صور کے علاقے کی فضائی حدود میں ایک اسرائیلی ڈرون طیارے کا مقابلہ کیا اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے چند گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں تعینات اسرائیلی افواج پر کئی راکٹ اور بارود سے لدے ڈرون طیارے داغے ہیں۔ اسرائیلی فوج اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان باہمی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے مذاکرات کے بعد اپریل کے وسط میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اپریل کی 23 تاریخ کو اس جنگ بندی میں توسیع کی گئی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی