پوپ لیو نے امریکہ اور ایران پر جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازع نے ’ایران میں بے قصور لوگوں کی ایک پوری آبادی کو متاثر کیا ہے۔‘ ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ پر ایک طویل تنقیدی پیغام جاری ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ یاد رہے کہ پوپ ایران میں امریکہ اور اسرائیل کی فوجی کارروائی کی کھل کر تنقید کرتے رہے ہیں۔ چار افریقی ممالک کے دورے کے بعد روم واپسی کی پرواز میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’میں امن کے لیے مکالمے کے تسلسل کی حوصلہ افزائی کروں گا، تاکہ تمام فریق امن کے فروغ، جنگ کے خطرے کے خاتمے اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’میں سب کو اس بات کی ترغیب دینا چاہتا ہوں کہ وہ نفرت اور تقسیم کے بجائے امن کی ثقافت سے جنم لینے والے جوابات تلاش کرنے کی کوشش کریں۔! انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے ساتھ لبنان کے ایک مسلمان بچے کی تصویر رکھتے ہیں جسے گزشتہ سال وہاں کے دورے کے دوران ’ویلکم پوپ لیو‘ کا پلے کارڈ تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ پوپ نے کہا کہ ’جنگ کے اس حالیہ مرحلے میں وہ بچہ ہلاک ہو گیا۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی