امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران خفیہ طور پر ایران پر کئی حملے کیے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امارات نے جنگ کے دوران ایران کے لاوان جزیرے پر واقع آئل ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا، اس حملے کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور ریفائنری عارضی طور پر بند ہو گئی۔ رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ اپریل کے آغاز میں اس وقت کیا گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کرنے والے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے خاموشی سے جنگ میں امارات کی شمولیت کا خیر مقدم بھی کیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے ان حملوں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے امارات اور کویت پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ 2 ہزار 8 سو حملے امارات پر کیے جو اسرائیل پر کیے گئے حملوں سے بھی زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان حملوں سے امارات کی معیشت کو نمایاں نقصان پہنچا، ملازمین کی برطرفیوں اور جبری رخصتیوں میں اضافہ ہوا، ملک کی سیکیورٹی حکمتِ عملی میں بھی بنیادی تبدیلی آئی۔ اماراتی وزارتِ خارجہ نے حملوں سے متعلق تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے تاہم وال اسٹریٹ جرنل نے اماراتی حکام کے پہلے جاری کیے گئے بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ عرب امارات کو ان کارروائیوں پر جواب کا حق حاصل ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی