International

جنگ کے آئندہ اور نہ رکنے والے مرحلے کی تیاریاں کر رہے ہیں، نیتن یاہو

جنگ کے آئندہ اور نہ رکنے والے مرحلے کی تیاریاں کر رہے ہیں، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالیوں کی واپسی کے حوالے سے اپوزیشن کا موقف جھوٹ کا پلندہ ہے۔ جنگ کے آئندہ اور نہ رکنے والے مرحلے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق نتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کہا کہ اپوزیشن جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں جنگ کی بحالی زیر غور ہے، حماس کی قید سے 25 یرغمالیوں کو زندہ حالت میں چھڑانے میں کامیاب رہے۔ یرغمالیوں کی رہائی میرے اصرار اور حماس پر دباؤ ڈالنے کا نتیجہ ہے، غزہ میں موجود یرغمالیوں کو دو مرحلے میں رہا کیا جائے گا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ لبنان میں پیجر آپریشن بہترین تھا، حزب اللہ کے خاتمے کے بعد دہشت گردی کی شکل بدل چکی ہے، غزہ کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کی دور اندیشی کی حمایت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا غزہ کے رہائشیوں کو ہجرت کا اختیار دینا چاہیے، اگر باقی یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا تو حماس کو بھیانک نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments