اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے آغاز سے اسرائیلی فوجی حملوں میں 1 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک سے اپنے بیان میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ غزہ میں زندگی کے حالات انتہائی سنگین ہیں۔ عوام نہ پھٹنے والے بارود، وبائی امراض اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انتونیو گوتیرس نے کہا کہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو آبادکاروں کے جاری تشدد، آبادکاری میں توسیع اور الحاق کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہے۔ عالمی ادارہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ مغربی کنارے کی زمینوں کا ناجائز الحاق بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں انروا امدادی ایجنسی کے دفتر پر قبضہ غیرقانونی اور ناقابل قبول عمل ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع