ایران کی جانب سے اسرائیلی شہروں پر میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے بھی اتوار اور پیر کی درمیانی رات تہران پر جوابی حملے کیے ہیں۔ ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ میزائلوں کو راستے میں ہی گرا دیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ اپریل میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے ایران کا اسرائیل پر پہلا براہِ راست حملہ تھا۔ اس کے بعد ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ تہران، تبریز اور اصفہان میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ بعدازاں تصدیق کی گئی کہ اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے ہوئے ہیں۔ اسی طرح اسرائیلی حکام کی جانب سے بھی بتایا گیا کہ تہران میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی کے جوابی حملے سے قبل ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے اس حملے کو ’انتباہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ اسرائیل کی جانب سے اسی روز بیروت پر کیے گئے حملوں کا جواب تھا۔‘ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مزید کارروائیاں کیں تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہو سکتے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے زیادہ تر میزائلوں کو راستے میں ہی تباہ کر دیا، تاہم فوجی قیادت نے حملے کو سنگین قرار دیا ہے۔ آٹھ اپریل کو ہونے والے جنگ بندی کے بعد سے اسرائیل اور ایران نے ایک دوسرے کے خلاف زیادہ تر کارروائیاں روک دی تھیں، تاہم اس جنگ بندی کو امن معاہدے میں تبدیل کرنے لیے ہونے والی کوششیں بار بار تعطل کا شکار ہوتی رہیں اور اس حملے کے بعد دیرپا امن کی امیدیں مزید کم ہو گئی ہیں جبکہ مشرق وسطیٰ کی جانب 100 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ٹیلی فون کال کی اور ان کو ایران کے خلاف جوابی کارروائی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ دوسری جانب اسرائیل کی فوجی قیادت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جیسے ہی اسے اجازت ملے گی وہ ایران پر مزید حملے کرے گی۔ علاوہ ازیں اسرائیل کی جانب سے حملے کو ایران کی ’سنگین غلطی‘ قرار دیا گیا ہے اور اس کی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے مجموعی طور پر 11 میزائل داغے جن کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب تہران کا اصرار ہے کہ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ہونے والے کسی بھی معاہدے میں لبنان میں لڑائی کا خاتمہ بھی شامل کیا جائے، جہاں اسرائیل ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع