International

جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، اسماعیل بقائی

جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جنگ امریکا کا اپنا انتخاب تھی، جس کے اثرات دنیا میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ تہران سے جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ عالمی برادری امریکا کو اس جنگ کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرائے گی، ہماری توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ بداعتمادی اور شکوک کے ماحول میں مذاکرات کر رہا ہے، گزشتہ سال جون اور 28 فروری کو امریکا کی بلا اشتعال کارروائیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران سفارتی عمل میں ہر مرحلے پر انتہائی چوکنا رہے گا، جنگ امریکا کا اپنا انتخاب تھی، جس کے اثرات دنیا میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ اسماعیل بقائی نے یہ بھی کہا کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر پیچیدہ اور بے نتیجہ معاملات پر وقت ضائع نہیں کریں گے، امریکا سنجیدہ ہے تو موقع سے فائدہ اٹھائے اور نیک نیتی دکھائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments