غزہ میں رات بھر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 9 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں، حملے غزہ شہر کی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔ فلسطینی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل کے مطابق علی الصبح ہونے والے حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ الشاطی پناہ گزین کیمپ میں بھی ایک فلسطینی شہید ہوا۔ عرب میڈیا کے مطابق متاثرہ مقام پر شدید آگ بھڑک اٹھی، رہائشی اپارٹمنٹس میں پھنسے بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت کئی افراد کو نکالا گیا، متعدد افراد آگ سے جھلس کر زخمی ہوئے۔ فلسطینی گورنمنٹ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک اسرائیل 3 ہزار سے زائد جنگ بندی خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں جس کے نتیجےمیں 900 فلسطینی شہید اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ادھر لبنان میں بھی اسرائیلی حملوں میں کم از کم 9 افراد شہید ہوئے ہیں۔ بیروت کے قریب اور جنوبی لبنان میں 10 سے زائد گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ایک ایمبولینس بھی شامل تھی، حملے میں 2 طبی اہلکار بھی جان کی بازی ہار گئے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع