International

غزہ میں شادی کی تقریب پر اسرائیل کی خوفناک بمباری، 6 فلسطینی شہید

غزہ میں شادی کی تقریب پر اسرائیل کی خوفناک بمباری، 6 فلسطینی شہید

اسرائیل نے غزہ میں شادی کی ایک تقریب پر فضائی حملہ کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد کو شہید کر دیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے شادی کی تقریب پر بمباری کے بعد غزہ شہر میں کم از کم چھ افراد شہید ہوئے ہیں۔ نمائندہ الجزیرہ ہانی محمود نے بتایا کہ تقریب کے مقام اور آس پاس کئی پروجیکٹائل پھٹے، شامیانے کے اندر پھٹنے والے دو میزائلوں نے بے گھر ہونے والے خاندانوں سے بھرے گھر کے ساتھ والے ڈسپلیسمنٹ سائیٹ اسکول کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ الشفا اسپتال کے ایک ذریعے نے الجزیرہ کے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حملے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہانی محمود نے کہا کہ شہدا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، شادی میں رشتہ داروں کے مطابق مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments