International

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 فلسطینی شہید

غزہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں 7 شہدا کی میتیں غزہ کےاسپتالوں میں لائی گئیں، جبکہ اسی دوران 28 افراد زخمی حالت میں بھی لائے گئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ اطلاعات ہیں اسرائیلی حملوں کے باعث کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔ ایمبولنس متاثرہ علاقے تک پہنچ نہیں پارہی ہیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 1098 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران زخمی ہونیوالوں کی تعداد 3530 سے تجاوز کر چکی ہے۔ مجموعی طور پر غزہ کی جنگ میں نسل کشی کی وارداتوں میں اسرائیل کے ہاتھوں 73 ہزار 221 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 643 ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments