International

غزہ کی پٹی میں وسیع رقبے پر قبضہ کر کے اسے ضم کر لیں گے : اسرائیل

غزہ کی پٹی میں وسیع رقبے پر قبضہ کر کے اسے ضم کر لیں گے : اسرائیل

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے غزہ میں جاری فوجی آپریشن میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی انتباہات کے بعد دو روز سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح اور شمال کے بعض علاقوں سے آبادی کی نقل مکانی جاری ہے۔ آج بدھ کے روز جاری بیان میں یسرائیل کاتز نے باور کرایا ہے کہ "غزہ کی پٹی میں وسیع رقبوں کو قبضے میں لے کر انھیں اسرائیلی سیکورٹی علاقوں میں شامل کیا جائے گا"۔ اسرائیلی وزیر کے مطابق لڑائی کے علاقوں سے مقامی آبادی کا بڑے پیمانے پر انخلا عمل میں آئے گا۔ یسرائیل کاتز نے غزہ کی آبادی پر زور دیا کہ وہ حماس پر قابو پائیں اور اسرائیلی قیدیوں کو واپس کر دیں۔ کاتز کے مطابق یہ جنگ کو ختم کرنے کا واحد طریقہ ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آج بدھ کی صبح سے غزہ پر اسرائیلی بم باری کا سلسلہ جاری ہے۔ طبی ذرائع نے العربیہ نیوز کو بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں چند گھنٹوں کے اندر 19 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے اندر پہلے ہی ایک بڑا بفر زون قائم کر دیا ہے۔ اسرائیل نے جنگ سے قبل غزہ کی پٹی کے اطراف مجود رقبے کو سیع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ نتساریم گزر گاہ میں ایک بڑے سیکورٹی زون کا بھی اضافہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی قیادت نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کے رضاکارانہ کوچ کو آسان بنانے کے لیے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل نے گذشتہ ماہ 18 مارچ کو حماس کے ساتھ فائر بندی کا معاہدہ توڑ دیا تھا۔ اس نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اچانک فضائی حملے کیے جن میں سیکڑوں فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments