انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ غزہ کےلوگوں کو ان کی زمین سے نکالنے کا اختیار کسی کو نہیں ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ غزہ پر قبضے کے امریکی صدر کے بیان پربحث کرنےکاکوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ منصوبہ مکمل طور پر فضول ہے۔ طیب اردوان نے کہا کہ کسی کے پاس بھی غزہ کےلوگوں کو ان کی زمین سے نکالنےکا اختیار نہیں، غزہ کے لوگ غزہ میں رہیں گے اور غزہ کی حفاظت کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھاکہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں، ہم غزہ کو ترقی دیں گے، علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے۔ ٹرمپ کے اعلان پر اقوام متحدہ اور دنیا کے کئی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی کی مخالفت کی تھی اور دو ریاستی حل پر زور دیا تھا۔
Source: social media
مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کی عدالت نے بڑی سزا سنا دی
مقبوضہ بیت المقدس: مشہور بک شاپ پر اسرائیلی پولیس کا چھاپہ، مالک گرفتار
امریکا میں اسٹیل اور الومینیم کی درآمد پر ٹیرف آج سے نافذ، یورپی یونین کا جوابی ٹیرف کا اعلان
یوکرین تنازع پر فیصلے واشنگٹن یا کیف سے نہیں ماسکو سے آئیں گے، روسی وزارت خارجہ
آئندہ دنوں میں روس یوکرین مکمل جنگ بندی کی امید ہے: ٹرمپ
پاکستان:نابالغ بچی کی زبردستی شادی پر باپ کی خودکشی؛ تین گرفتار
غزہ میں اسرائیلی فوج نے فٹبالر سمیت 2 فلسطینی شہید کردیے
روس: کرسک میں یوکرین کا حملہ، 4 افراد ہلاک
یوکرین کی سرزمین پر نیٹو افواج کی کسی بھی شکل میں موجودگی روس کے لیے خطرہ ہے: لاوروف
ماہرین فلکیات نے مصر اور کئی دوسرے ممالک میں عید الفطر کی تاریخ کی پیش گوئی کر دی
ناسا ایجنسی میں ملازمتوں پر جھاڑو پھیرنے کا عمل شروع، چیف سائنٹسٹ بھی لپیٹ میں!
ٹرمپ نیتن یاہو سے زیادہ قیدیوں کےانجام کے بارے میں فکر مند ہیں: اسرائیلی رائے عامہ
مسجد میں پیش امام بچوں کے ساتھ بچہ بن گئے، چُھپن چُھپائی کھیلی
بی ایل اے کا پاکستانی فوجی کارروائی پر فیصلہ کن جواب، مزید 50 یرغمالیوں کے قتل کا دعویٰ