غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا ارکان کے اسرائیلی فورسز کے مبینہ تشدد کے باعث جسموں پر نیل پڑ گئے ہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق غزہ جانے کی کوشش کرنے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ارکان کے استنبول پہنچنے والے کارکنان میں سے بیشتر کی حالت انتہائی خراب ہے۔ اسرائیلی فورسز کے بہیمانہ تشدد کے باعث فلوٹیلا ارکان نے جسم پر تشدد کے نشانات واضح طور پر دکھائے ہیں جنہیں وہیل چیئرز پر لیا گیا کئی افراد کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ فلوٹیلا کارکن جولیٹ لامونٹ کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ خواتین کے ساتھ جنسی بدسلوکی کے واقعات بھی ہوئے اس کے علاوہ ارکان کو انجکشن بھی لگائے گئے۔ اطالوی صحافی الیساندرو مانتووانی نے اسرائیلی حراستی مرکز کو خوف اور دہشت کی جگہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حراست میں لیتے ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور محدود خوراک اور پانی دیا گیا۔ منتظمین کے مطابق فلوٹیلا کے 15 ارکان کے ساتھ زیادتی سمیت جنسی بدسلوکی کے واقعات پیش آئے، متعدد افراد کو ربڑ کی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کئی ارکان کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ بحری قافلے میں پاکستان کے سعد ایدھی سمیت 400 سے زائد اراکین کو اسرائیلی فورسز نے غیر قانونی حراست میں لیا تھا، جنہیں گزشتہ روز ترکیے ڈی پورٹ کیا گیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ