غزہ فلوٹیلا کارکنوں سے بدسلوکی پر فرانس نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس اور اٹلی نے فلوٹیلا کارکنوں سے بدسلوکی پر اسرائیلی سفیروں کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں، فرانسیسی شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جانے والے فلوٹیلا کارکنوں کو احترام سے فوری رہا کیا جائے۔ ترکیہ ترکیہ کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے، سمندری قزاقی قرار دے دیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کا اقدام کھلی جارحیت اور نیا قزاقی حملہ ہے۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملوں کا سلسلہ بند اور حراست میں لیے گئے کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ بیان کے مطابق فلوٹیلا میں تقریباً 40 ممالک کے شہری سوار تھے، اسرائیلی دھمکیاں فلسطینیوں سے عالمی یکجہتی نہیں روک سکتیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیلی غیرقانونی اقدامات کیخلاف واضح مؤقف اپنائے، ترکیہ نے اسرائیلی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ