غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البرش نے کہا کہ غزہ میں چند ماہ میں بچوں کی شرح پیدائش میں 67 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق منیر البرش نے اپنے بیان میں کہا کہ نومبر 2025 میں 6 ہزار 76 بچوں کی پیدائش ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم اپریل 2026 میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد 2 ہزار تک کم ہوگئی۔ ڈی جی محکمہ صحت نےکہا غزہ میں صحت اور آبادیاتی سنگین انسانی بحران سے حمل ضائع ہونے کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر منیر البرش نے مزید کہا کہ اپریل 2026 میں ایک ہزار میں سے 460 حمل ضائع ہونے کے کیسز ریکارڈ ہوئے۔ غزہ میں حمل ضائع ہونے کی موجودہ شرح بین الاقوامی اوسط شرح سے 3 گنا زیادہ ہے، جہاں 57 فیصد حاملہ خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع