International

غزہ میں اسرائیلی بربریت، کمسن بچے سمیت 10 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت، کمسن بچے سمیت 10 افراد شہید

غزہ: غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک تین سالہ بچے سمیت کم از کم 10 افراد شہید ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ غزہ سٹی میں ایک پولیس گاڑی کو نشانہ بنانے والے حملے میں چار افراد شہید ہوئے، جن میں تین سالہ بچہ بھی شامل ہے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ غزہ کے الشفا اسپتال نے شہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے لاشیں موصول ہونے کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیلی فوج نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کی تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہے۔ غزہ کی وزارت داخلہ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شہر کے مرکز میں پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ بیت لاحیہ کے علاقے میں بھی اسرائیلی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایک مسلح شخص کو نشانہ بنایا جو ان کی پوزیشن کے قریب آ رہا تھا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ دونوں واقعات ایک ہی ہیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ 10 اکتوبر کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد اب تک کم از کم 757 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ بھی ان اعداد و شمار کو قابل اعتبار قرار دیتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments