International

جارجیا کی پارلیمنٹ میں ارکان گتھم گتھا، مکوں کی برسات کردی

جارجیا کی پارلیمنٹ میں ارکان گتھم گتھا، مکوں کی برسات کردی

جارجیا کی پارلیمنٹ میں ارکان گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔ جارجیا کی پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی سالانہ رپورٹ پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ہلڑ بازی ہوئی اور ارکان نے ایک دوسرے پر تنقید کردی۔ اس کے بعد تنقید لڑائی میں بدل گئی اور ارکان ایک دوسرے پر مکے برساتے رہے۔ پارلیمنٹ میں لڑائی کے بعد سالانہ رپورٹ پر سوال و جواب کا سیشن معطل کردیا گیا ہے۔ جارجیا کی پارلیمنٹ ملک کی اعلیٰ ترین قانون ساز اسمبلی ہے جس کا بنیادی کام آئین سازی، حکومتی کارکردگی کی نگرانی اور بجٹ کی منظوری ہے۔ یہ ایک یک ایوانی پارلیمنٹ ہے جس میں 150 نشستیں ہیں۔ پارلیمانی ڈھانچہ اور نشستیںتمام 150 ارکان کا انتخاب متناسب نمائندگی اور اکثریتی نظام کے امتزاج سے 4 سال کی مدت کے لیے کیا جاتا ہے۔مقاماس کا مرکزی پارلیمنٹ ہاؤس دارالحکومت تبلیسی میں واقع ہے۔ تاہم اس کا قانون سازی کا صدر دفتر کوتائیسی ( میں بھی کام کرتا رہا ہے۔تازہ ترین صورتحال حالیہ پارلیمانی اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم ایراکلی کوباخیدزے کی جانب سے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کیے جانے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی اور مکوں کی بارش دیکھنے میں آئی۔

Source: SOCIAL MEDIA

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments